جمعرات‬‮   14   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

جموں وکشمیر میں ظلم و جبر کی بھارتی پالیسی ناکام ہوچکی ہے، محبوبہ مفتی

       
مناظر: 812 | 30 Nov 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں ظلم و جبر کی بھارتی پالیسی ناکام ہوچکی ہے۔
محبوبہ مفتی نے آج شوپیاں کے علاقے زین پورہ میں ایک روزہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں دیرپا امن قائم کرنے کا واحد راستہ مفاہمت اور ایسی بامعنی بات چیت ہے جس میں کشمیریوں کا وقار ملحوظ خاطررکھا گیا ہو۔انہوں نے کہا کہ جبر واستبداد کی بھارتی پالیسی ماضی میں بھی ناکام ہوچکی ہے اور مستقبل میں بھی اسکا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکتا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو گزشتہ تقریبا آٹھ دہائیوں سے شک کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0