شملہ(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں دیواروں پر سکھوں کے لئے علیحدہ وطن” خالصتان” کے حق میں نعرے تحریر کئے گئے ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست کے ضلع اونا میں بدھ کو ماتا چنت پورنی مندر کے قریب دیواروں پر خالصتان کے حق میں نعرے تحریر کئے گئے تھے۔ دریں اثناء سکھز فار جسٹس کے سربراہ گروپتونت سنگھ پنوں کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر گردش کررہی ہے جس میں وہ دیواروں پر خالصتان کے حق میں نعرے دکھاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ 1984کے سکھ کش فسادات میں ملوث رہنمائوں کو بخشا نہیں جائے گا۔اونا کے ایس پی ارجیت سین ٹھاکر نے صحافیوںکو بتایا کہ پولیس نے علاقے میں تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے اور ویڈیو کلپ کا تجزیہ کیاجارہا ہے۔