بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

اقوام متحدہ اور اوآئی سی سے مقبوضہ کشمیر میں اپنی ٹیمیں بھیجنے کی درخواست

       
مناظر: 394 | 30 Nov 2023  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ نے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام کو درپیش مشکلات اور کشمیری نظربندوں کی حالت زار کانوٹس لیں اور علاقے کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اپنی ٹیمیں بھیجیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کا ایک اجلاس اسلام آباد میں کنوینر محمواحمد ساغر کی صدارت میں ہوا جس میں این آئی ٹی سرینگر میں زیر تعلیم ایک بھارتی طالب علم کی طرف سے رسول پاکۖ کی شانِ رسالت میں گستاخی کی شدید مذمت کی گئی۔اجلاس میں کہاگیاکہ پیغمبر اسلام ۖ کی شان میں گستاخی ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمود احمد ساغر نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری غیر قانونی گرفتاریوں، کشمیری طلبا ء کے خلاف کالے قانون کے تحت مقدمات کے ندراج، کشمیری سرکاری ملازمین کی برطرفی اور لوگوں کی جائیدادوں کی ضبطی کی شدید مذمت کی ۔انہوں نے کہاکہ حضورنبی کریم ۖ نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری دنیا کے لیے مشعل راہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ا نتہاپسند ہندوئوں کی طرف سے نبی اکرم ۖ کی شان میں گستاخی نے پوری دنیا کے مسلمانوں کے ضمیر کو جھنجھور کررکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام تعلیم یافتہ کشمیری نوجوانوں کو اپنی پسندیدہ کرکٹ ٹیموں اور کھلاڑیوں کی خوشی میں شریک ہونے پرانہیںہراساں کررہے ہیں اور تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اجلاس میں تحریک آزادی کشمیر کے شہداء اور فلسطینی شہداء کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ اجلاس میں دیگر لوگوں کے علاوہ شیخ عبدالمتین، امتیاز وانی، نثار مرزا، حسن البناء ،حاجی سلطان بٹ ،سید اعجاز رحمانی، زاہد صفی، عدیل مشتاق وانی ، گلشن احمد اوردیگر نے شرکت کی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0