بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی فوج کی پراسرار کارروائیاں جاری ، راجوری دھماکے میں 1 بچہ ہلاک، 5زخمی

       
مناظر: 841 | 2 Jan 2023  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے بتایا کہ گزشتہ روزضلع راجوری کے جس علاقے میںفائرنگ ہوئی تھی آج اسی علاقے میں متاثرین میں سے ایک کے گھر کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بچہ ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔
اتوار کی شام کو ضلع کے علاقے ڈنگری میں فائرنگ کے ایک واقعے میں چار افراد ہلاک اور نو زخمی ہوئے تھے۔حکام کے مطابق بارودی سرنگ کادھماکہ اسی مقام پر ہوا جہاں فائرنگ کا پہلاواقعہ پیش آیاتھا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس جموں مکیش سنگھ نے بتایاکہ دھماکے میں چھ افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ ایک اور کی حالت نازک ہے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اور بارودی سرنگ کی نشاندہی کی گئی ہے ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ صبح 9 سے 9.30کے درمیان جب دھماکہ ہوا تو مذکورہ گھر میں متعدد لوگ موجود تھے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ سال دسمبر میں اسی ضلعے میں دو ہندو مزدوروں کو ایک جعلی مقابلے میں قتل کر دیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0