ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارتی بحریہ میں زیر تربیت 20سالہ خاتون اہلکار نے ممبئی میں خودکشی کر لی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی بحریہ میں اگنی ویر اسکیم کے تحت تربیت حاصل کرنے والی خاتون نے ممبئی کے مغربی مضافاتی علاقے مالوانی میں آئی این ایس ہملہ میں اپنے ہاسٹل کے کمرے میں پھندہ لگا کر خودکشی کی۔بھارتی پولیس کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ریاست کیرالہ کی رہائشی خاتون مالوانی میں آئی این ایس ہملہ میں تربیت حاصل کر رہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اس نے پیر کی صبح اپنے ہاسٹل کے کمرے میںپھندہ لگا کر خودکشی کی ۔انہوں نے کہا کہ خاتون اپنی بنیادی تربیت مکمل کرنے کے بعد 15دنوں سے اس مرکز میں مقیم تھی ۔پولیس اہلکار نے مزید کہا کہ پولیس نے خاتون کی موت کامقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔2022 میں متعارف کرائی گئی اگنی پتھ اسکیم کے تحت نوجوانوں کوبھارتی افواج میں بھرتی کیاجاتا ہے ۔
ممبئی :بھارتی بحریہ کی خاتون اہلکار نے خودکشی کر لی
مناظر: 890 | 30 Nov 2023