جمعہ‬‮   19   ستمبر‬‮   2025
 
 

بھارتی پولیس نے کپواڑہ میں دو بے گناہ کشمیری نوجوان گرفتار کر لیے

       
مناظر: 625 | 1 Dec 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع کپواڑہ میں آج دو بے گناہ کشمیری نوجوان گرفتار کر لیے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس ، فوج اور پیراملٹری کی ایک مشترکہ ٹیم نے پرویز احمد ڈار اور شوکت احمد شیر گجری نامی نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ہندواڑہ توتی گنڈ میں تلاشی کی کارروائی کے دوران حراست میں لیا۔
پولیس نے نوجوانوں کی غیر قانونی حراست کا جواز فراہم کرنے کے لیے انہیں ایک مجاہد تنظیم کے کارکن قرار دیا۔