سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں میں بھارتی پولیس نے وادی کشمیر کے جنوبی ضلع اسلام آباد سے دو بے گناہ کشمیری نوجوان گرفتار کر لیے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج ، پیرا ملٹری اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے منظور احمد نائیکو اور عادل حسین بٹ نامی نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کوکرناگ میں ایک چیک پوسٹ سے گرفتار کیا۔ پولیس نے نوجوانوں کی غیر قانونی حراست کا جواز فراہم کرنے کے لیے انہیں ایک مجاہد تنظیم کے کا رکن قرار دیا۔
ادھر بھارتی پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غلط معلومات اور اشتعال انگیز مواد پھیلانے کے الزام میں 6 افراد پر فرد جرم عائد کردی ہے۔تاہم پولیس نے اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی ہیں ۔