ہفتہ‬‮   1   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

مسرت عالم بٹ کے والد نسبتی سرینگر میں انتقال کرگئے

       
مناظر: 699 | 3 Dec 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس اورمسلم لیگ جموں و کشمیرکے چیئرمین مسرت عالم بٹ کے سسر آج سرینگر میں انتقال کرگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسرت عالم بٹ گزشتہ کئی سال سے بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند ہیں۔ حریت رہنمائوں اورتنظیموں نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں مسرت عالم بٹ کے سسر کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیاہے۔انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزت اوریکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کے لئے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔