اتوار‬‮   3   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

لداخ میں زلزلے کے جھٹکے

       
مناظر: 449 | 3 Dec 2023  

 

لہہ(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لداخ خطے میں ہفتے کے روز زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یامالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.4ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10کلو میٹر تھی۔ سینٹر فار سیسمولوجی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ لداخ میں ہفتے کی صبح 8بجکر 25منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔پوسٹ میں کہاگیا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.4ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10کلو میٹر تھی۔تاہم زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر زلزلہ پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں سال ماہ جون میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایک درجن سے زائد زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0