جمعہ‬‮   29   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

راجوری، پونچھ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران تین افراد گرفتار

       
مناظر: 376 | 5 Dec 2023  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں راجوری اور پونچھ اضلاع کے جنگلاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم از کم تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔
بھارتی فوج، پولیس اور پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے ضلع راجوری کے علاقوں بدھل، تھنہ منڈی، سندر بنی اور کالاکوٹ اور ضلع پونچھ میں مینڈھر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائیاں شروع کی ہیں۔بھارتی فورسزنے پیر کو بتایا کہ بدھل کے علاقے بیروٹ سے تین افراد کو پوچھ گچھ کے لیے گرفتارکیاگیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ پیرکو مراد پور، باتھونی، گھائی بھاول، کالاکوٹ میں تتہ پانی بروہ، منجکوٹ میں گھمبیر مغلاں اور راجوری میں راجدھانی اورتھنہ منڈی میں تلاشی کی کارروائیاں کی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ فوجی اہلکارضلع پونچھ میں مینڈھرکے علاقوں گورسائی، جبران والی گلی، سروتی اور اری میں بھی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔راجوری کے دھرمسال کے علاقے بجیمال میں 22اور 23نومبر کو ایک حملے میں دو کیپٹنوںسمیت پانچ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعدجڑواں اضلاع میں فوجی آپریشن جاری ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0