بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

پشتون تحفظ موومنٹ کے گرفتار سربراہ منظور پشتین کو صوبہ بدر کرنے کا فیصلہ

       
مناظر: 350 | 5 Dec 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم) کے گرفتار سربراہ منظور پشتین کو صوبہ بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ نے کہا ہے کہ منظور پشتین کو آج ہی بلوچستان سے خیبر پختو نخوا منتقل کیا جائےگا، ان کی صوبہ بدری کا فیصلہ محکمہ داخلہ نے قانونی کارروائی کے بعد کیا۔ منظور پشتین کو گزشتہ روز بلوچستان کے سرحدی شہر چمن سے گرفتار کیا گیا تھا۔
ڈپٹی کمشنر چمن کے مطابق منظور پشتین کے ساتھ مسلح افراد نے گاڑی روکنے پر اہلکاروں پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے بعد میں سرچ آپریشن کے بعد ایک گودام سے منظور پشتین کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا۔
ترجمان پی ٹی ایم کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے منظور پشتین کی گاڑی پر چمن پریس کلب کے قریب فائرنگ کی،جس سے ایک خاتون زخمی ہوئی، منظور پشتین نے چمن آکر خود گرفتاری دی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0