جمعہ‬‮   29   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

حزب اختلاف کا بھارتی حکومت سے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کا مطالبہ

       
مناظر: 695 | 6 Dec 2023  

 

نئی دہلی(نیوز ڈیسک )بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریںلوک سبھا میں حزب اختلاف نے حکومت سے جموں وکشمیر میں جلد از جلد اسمبلی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیاہے۔
آج لوک سبھا میں جموں کشمیر ریزرویشن (ترمیمی)بل 2023اور جموں کشمیر ری آرگنائزیشن(ترمیمی)بل 2023 پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ترنمول کانگریس کے سوگتا رائے نے کہا کہ جب تک جموں و کشمیر میں منتخب اسمبلی نہیں بنتی، مختلف طبقات کے منتخب نمائندے اپنے سماج کی فلاح و بہبود کے لیے ریاستی اسمبلی میں آواز نہیں اٹھاتے ، تب تک ریاست کے لوگوں کو انصاف نہیں مل سکتا۔انہوں نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تاریخ میں مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو تبدیل کرکے ریاست کا درجہ دیئے جانے کے واقعات تو ہوئے ہیں، لیکن مودی حکومت نے اس کے برعکس جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ ختم کرکے اسے مرکز کے زیر کنٹرول علاقے میں تبدیل کردیا ۔سوگتا رائے نے کہا کہ مودی حکومت دفعہ370کو ختم کرکے شاباشی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن سچ یہ ہے کہ اس سے جموں وکشمیر میں کوئی امن بحال نہیں ہوا ہے جس کی تازہ مثال حال ہی میں چار بھارتی فوجیوں کی ہلاکت ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہاں گورنر صرف ثقافتی پروگراموں میں حصہ لیتے ہیں اور عوامی فلاح کے کسی پروگرام میں حصہ نہیں لیتے۔ڈی ایم کے کے ڈاکٹر ڈی این وی سینتھل کمار نے بھی جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیاتاکہ وہاں کے لوگوں کو ان کے منتخب نمائندوں کے ذریعے انصاف مل سکے۔کانگریس کے ڈاکٹر امر سنگھ نے کہا کہ دفعہ 370کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر کے لوگوں کو بھارتی حکومت پر اعتماد نہیں رہاہے

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0