میانوالی (نیوز ڈیسک ) تحریک انصاف کو ایک جھٹکا، پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری عطاء اللہ خان شادی خیل نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
عطاء اللہ خان شادی خیل نے آئی پی پی کے رہنما میجر (ر) خرم کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کسی جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ علاقے کے لوگوں کی مشاورت سے کروں گا، انہوں نے آئندہ الیکشن پی پی 88 سے لڑنے کا اعلان کیا۔اس سے قبل آج ملتان سے تحریک انصاف کی ایک خاتون رہنما کا بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان سامنے آیا، پی ٹی آئی خواتین ونگ کی رہنما طاہرہ نسیم نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔