جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران سپاہی شہید

       
مناظر: 464 | 6 Dec 2023  

 

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے جھڑپ کے دوران سپاہی وطن عزیز پر قربان ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سراروغہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی احمد علی نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید سپاہی احمد علی کی عمر 26 سال اور تعلق ضلع چارسدہ سے ہے، علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0