جمعہ‬‮   3   جنوری‬‮   2025
 
 

میجر شبیر شریف (نشان حیدر) کا 52 واں یوم شہادت آج منایا گیا

       
مناظر: 821 | 6 Dec 2023  

 

لاہور: ( نیوزڈیسک ) دشمن پر لرزہ طاری کرنے والے میجر شبیر شریف کا آج 52 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے، میجر شبیر شریف واحد شخصیت ہیں جنہیں نشان حیدر اور ستارہ جرأت کے اعزازات سے نوازا گیا۔
میجر شبیر شریف شہید 28 اپریل 1947ء کو گجرات کے قصبہ کنجاہ میں پیدا ہوئے، 1964ء میں 21 سال کی عمر میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی، وہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی اور میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے بھانجے تھے۔
میجر شبیر شریف شہید 1965ء کی جنگ میں بحیثیت سیکنڈ لیفٹیننٹ شریک ہوئے اور بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا جس پر انہیں ستارہ جرأت سے نوازا گیا، 1971ء کی پاک بھارت جنگ میں بھی یہی عزم اور حوصلہ کام آیا۔
ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر میجر شبیر شریف کی کمان میں سکس ایف ایف رجمنٹ نے دشمن کی فوج کو تہس نہس کر ڈالا، 6 دسمبر 1971ء کو انہوں نے جام شہادت نوش کیا، میجر شبیر شریف کو میانی صاحب قبرستان لاہور میں سپرد خاک کیا گیا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0