جمعرات‬‮   17   جولائی   2025
 
 

سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سمیت متعدد سیاسی شخصیات ن لیگ میں شامل

       
مناظر: 620 | 8 Dec 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد خان مزاری سمیت سیاسی شخصیات نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
پنجاب سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔
سردار ریاض خان مزاری اور سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد خان مزاری کے ساتھ مولانا ایم آصف معاویہ، بابر خان سیال، مسز نیلم سیال ن لیگ میں شامل ہوگئیں۔
مہر اسلم بھروانہ، شیخ ایم یونس، خالد محمود سرگانہ چوہدری خالد غنی، امیر عباس سیال، فیصل حیات جبوانہ، شیخ یعقوب، مسز شیخ یعقوب، رئیس محمد ابراہیم بھی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والوں میں شامل ہیں۔
اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی سے عوام کو نجات دلانے کیلئے نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں، پاکستان کو معاشی طور پر پیروں پر کھڑا کرنے کی جدوجہد سب مل کر کریں گے، بحرانوں کا مقابلہ اتحاد، اتفاق اور سیاسی تعاون سے کریں گے۔
دوسری جانب شہباز شریف سے پارٹی رہنما رانا تنویر، شذرہ منصب کھرل، سید باسط بخاری اور سیدہ نوشین افتخار سمیت میاں عمران قریشی اور حامد حمید نے بھی ملاقاتیں کیں۔
ملاقات کے دوران مستقبل میں پارٹی کی سرگرمیوں اور انتخابات کی تیاریوں پر گفتگو کی گئی، جبکہ رہنماؤں نے اپنے اپنے حلقے میں انتخابات کی تیاریوں سے متعلق پارٹی صدر کو آگاہ کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0