منگل‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مودی حکومت کا اصل چہرہ دکھانے پر مقبوضہ کشمیر کے میڈیا کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

       
مناظر: 730 | 8 Dec 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک) مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیوز پورٹلز اور سوشل میڈیا پیجز کوخبردار کیاہے کہ وہ 2021 میں میڈیا پر قابو پانے کے لیے متعارف کرائی گئی پالیسی پرعمل کریں یا پھرنتائج کا سامناکرنے کیلئے تیار رہیں۔
یہ انتباہ مقامی قابض انتظامیہ کی طرف سے جاری کیا گیا ہے جس میں تمام آن لائن نیوز پورٹلز اور سوشل میڈیا پیجز کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ “انفارمیشن ٹیکنالوجی گائیڈ لائنز اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈرولز2021میںدئے گئے ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں”۔انتباہ میں کہاگیا ہے کہ آن لائن نیوز پورٹلز اور سوشل میڈیا پیجزکو ان احکامات کی خلاف ورزی پر تعزیرات ہند اور دیگر متعلقہ قانونی دفعات کے تحت سخت کارروائی کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0