اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ کے سینئر رہنما غلام محمد صفی نے نریندر مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کی طرف سے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کی مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام محمد صفی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں املاک کی ضبطی کو مودی حکومت کی جانب سے سراسر سیاسی انتقام قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کی زمینوں، جائیدادوں اور ملازمتوں سے طور جبری محروم کرنے پر تلی ہوئی ہے جسکا واحد مقصد انہیں حق خود ارادیت کے لیے جاری جدوجہد کی حمایت ترک کرنے پر مجبور کرنا ہے۔