اتوار‬‮   8   ستمبر‬‮   2024
 
 

مودی سرکار کا مسلمانوں کو کشمیر سے بے دخل کرنے کا ناپاک منصوبہ ، مزید جائیدادیں ضبط

       
مناظر: 279 | 8 Dec 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے محکوم کشمیریوں کی جائیدادوں کی ضبطی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ قابض بھارتی انتظامیہ نے آج کولگام اور پلوامہ کے اضلاع میں مزید دو نوجوانوں کے مکان ضبط کرلیے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی( این آئی اے ) نے ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں خورشید احمد بٹ اور ان کے پانچ بھائیوں کا ایک مشترکہ دو منزلہ اور ایک منزلہ مکان ضبط کر لیے ۔ تحقیقاتی ادارے نے ضلع کولگام کے علاقے کھڈونی میں فیاض احمد ایتو نامی نوجوان کا ایک منزلہ گھر اورتیزہ مرلوں میں مشتمل اراضی ضبط کرلی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بانڈی پورہ اور گاندربل اضلاع میں پانچ حریت کارکنوں کی جائیدادیں ضبط کی گئی تھیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0