جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مودی حکومت کی مقبوضہ جموں وکشمیر کو ہندو توا رنگ میں رنگنے کی کوششیں جاری

       
مناظر: 526 | 9 Dec 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) نریندر مودی کی زیرقیادت بھارت حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کو ہندو توا رنگ میں رنگنے کی اپنی کوششیں جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ میں ایک سٹیڈیم کا نام بدل فوج کے سابق سربراہ جنرل بپن راوت کے نام پر رکھ دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے بارہمولہ قصبے کے علاقے جانبازپورہ میں واقع جہلم سٹیڈیم کانام بدل کر بھارتی فوج کے سابق سربراہ اور سابق چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کے نام پر رکھنے کی منظوری دی۔
مقبوضہ علاقے کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کے گئے یک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ جہلم سٹیڈیم جنباز پورہ کا نام بدل کر ”جنرل بپن راوت سٹیڈیم “رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔
جنرل بپن راوت، جو آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریے سے متاثر تھے، نے کشمیر کی تحریک آزادی کو دبانے کے لیے بھارتی آرمی چیف اور بعد میں چیف آف ڈیفنس سٹاف کے طور پر بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام تیز کیا تھا۔ جنرل راوت ،ان کی اہلیہ اور 11 دیگر افراد 2021 میں آج کے دن (08 دسمبر) ریاست تامل ناڈو میں فوجی ہیلی کاپٹرحادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔
یاد رہے کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں اہم عمارتوں، سڑکوں اور مقامات کو حملوں میں ہلاک ہونے والی بھارتی اہم شخصیات کے ساتھ ساتھ فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے ناموں سے منسوب کر رہی ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد کشمیر کی مسلم شناخت ختم کرنا ہے

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0