جمعرات‬‮   18   ستمبر‬‮   2025
 
 

مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی شہری مردہ پایا گیا

       
مناظر: 987 | 9 Dec 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ایک بھارتی شہری مردہ پایا گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 25 سالہ راج بہادر ضلع کے علاقے ٹھک بونی میں اپنے کرائے کی رہائش گاہ میں مردہ پایا گیا۔ آنجہانی کا تعلق بھارتی ریاست اتر پردیش سے تھا۔
ایک افسر نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلاہے کہ راج بہادر طویل عرصے سے مرگی کے مرض میں مبتلا تھا۔