جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

پاکستان بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف کردار ادا کرے: اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی

       
مناظر: 232 | 11 Dec 2023  

 

مظفر آباد (نیوز ڈیسک) اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چودھری لطیف اکبر نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپنا کردار ادا کرے۔
سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے مودی حکومت کے فیصلے کو برقرار رکھ کر متعصب عدالت ہونے کا ثبوت دیا، اقوام متحدہ کی قرارداد کی موجودگی میں کشمیرکی حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس بلا کر قرار داد منظور کریں گے، حکومت پاکستان بھارت کی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اپنا کردار ادا کرے۔
چودھری لطیف اکبر کا مزید کہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کریں۔
یاد رہے کہ بھارتی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے بھارتی حکومت کا مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کا حکم برقرار رکھا ہے۔
بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، بھارت سے الحاق کے بعد کشمیر نے داخلی خود مختاری کا عنصر برقرار نہیں رکھا، آرٹیکل 370 ایک عارضی شق تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0