جمعہ‬‮   20   ستمبر‬‮   2024
 
 

نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں بھی بری ہوگئے

       
مناظر: 562 | 12 Dec 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کو بری کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیل پر سماعت آج ہوئی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ سماعت کی اور فیصلہ محفوظ کیا۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے مختصر سا فیصلہ سناتے ہوئے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں کیس میں بری کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس واپس احتساب عدالت کو بھیجنے کی استدعا مسترد کر دی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ واجد ضیا نے جو نتیجہ اخذ کیا وہ کن دستاویزات کی بنیاد پرکیا گیا؟وہ ہمیں دکھا دیں۔
یاد رہے کہ 6 جولائی 2018 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو 11 سال قید کی سز اسنائی تھی۔
علاوہ ازیں 24 دسمبر 2018 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
رواں سال 26 اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے (ن) لیگی قائد نواز شریف کی درخواست پر ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کی تھیں۔
گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی 11 سال قید کی سزا کالعدم قرار دے کر انہیں بری کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0