جمعہ‬‮   3   جنوری‬‮   2025
 
 

ڈی آئی خان :سکیورٹی فورسزکی مختلف کارروائیاں، 23 جوان شہید،27 دہشتگردہلاک

       
مناظر: 878 | 12 Dec 2023  

 

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 27 دہشتگرد مارے گئے جبکہ دہشتگردوں کے حملے میں23 جوان جام شہادت نوش کرگئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں 11اور 12 دسمبر کی درمیانی رات دہشتگردوں کی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں جس پر ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کلاچی میں ایک اور آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے مؤثر انداز میں تلاش کیے گئے اور آپریشن میں چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا ، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کےخلاف دہشتگردی کی کئی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، کارروائیوں کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 6 دہشتگردوں نے دربان کےعلاقے میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، دہشت گردوں نےبارودسے بھری گاڑی چیک پوسٹ سےٹکرادی، حملےکے بعد خودکش حملہ آورنےبھی خودکو اڑادیا، دھماکوں میں عمارت گرنے سے 23سکیورٹی اہلکارشہید ہوگئے ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دہشتگرد خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0