جمعہ‬‮   20   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی سپریم کورٹ کا استحقاق نہیں کہ وہ بین الاقوامی مسئلے کا فیصلہ کرے: وزیراعظم کاکڑ

       
مناظر: 727 | 13 Dec 2023  

 

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا استحقاق نہیں کہ وہ بین الاقوامی مسئلے کا فیصلہ کرے۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بارہویں قومی بلوچستان ورکشاپ کے موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہو، ہرسطح پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پنجرہ پل، کراچی، کوئٹہ اور کوئٹہ خضدار روڈ پر کام ہو رہا ہے، زرعی شعبے کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، فلم، ڈرامہ اور تھیٹر کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ احتساب کے عمل سے ہی ہم آگے بڑھ سکتے ہیں، ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خواتین کو بااختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، معاشی طور پر مضبوط ہونے کے لئے خواتین کو ہر میدان میں بااختیار کرنا ہوگا۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کی اکانومی 80 فیصد ان ڈاکیومنٹڈ ہے، ملکی معیشت کی بحالی کے لئے ٹیکس نظام میں اصلاحات ناگزیر ہیں، معیشت کی بحالی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، پاکستان کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جس میں معاشی استحکام بھی شامل ہے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ضروری ہے، کالعدم تنظیموں کو لائسنس ٹو وائلنس نہیں دے سکتے، کسی کو بھی امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے لئے ریاست اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھائے گی، ملک میں امن وامان سے ہی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھے گی، آئی ٹی گریجوایٹس کو مارکیٹ کی طلب کے تحت تربیت دینا ہوگی، تعلیم کا فروغ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0