جمعہ‬‮   20   ستمبر‬‮   2024
 
 

پی ڈی پی نے بھارتی سپریم کورٹ کے متنازعہ فیصلے کیخلاف بطوراحتجاج اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں

       
مناظر: 584 | 13 Dec 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاج اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں ایک ہفتے کیلئے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ اعلان پی ڈی پی کے ترجمان سید سہیل بخاری نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ دفعہ370کی منسوخی کا مودی حکومت کا غیر قانونی اقدام برقراررکھنے کے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پارٹی نے ایک ہفتے کیلئے اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کوآئندہ چند دنوں میں اپنی جاری عوامی رابطہ مہم کے دوران مختلف ورکرز کنونشنوں سے خطاب کرناتھااورپی ڈی پی کی دیگر سیاسی سرگرمیاں بھی شیڈول تھیں ۔ تاہم بھارتی سپریم کورٹ کے متنازعہ فیصلے کے بعد کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی اوراحتجاج کیلئے پارٹی نے ایک ہفتے کے لیے اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0