جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

این آئی اے کی عدالت نے جھوٹے مقدمے میں2 کشمیری نوجوانوں کی ضمانت مسترد کردی

       
مناظر: 982 | 13 Dec 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )بھارت کی ایک عدالت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار2 کشمیری نوجوانوں کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیری نوجوانوں مدثر احمد اور عبدالقیوم کی ضمانت کی درخواستیں بانڈی پورہ میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج نے بلاجواز طورپر مسترد کیں ۔دونوں نوجوانوں پر مجاہد تنظیموں کے کارکن ہونے کا الزام ہے جسکا قابض انتظامیہ خصوصا اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد کشمیریوں کو اجتماعی سزا دینے کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال کر رہی ہے ۔دلچسپ امر یہ ہے کہ کشمیری عوام کو اپنا دفاع کرنے پر عسکریت پسند یا مجاہد تنظیم کاکارکن قراردیکر کالے قوانین کے تحت گرفتار کرلیاجاتا ہے۔ان دونوں نوجوانوں کے خلاف بھی ایسا ہی جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0