جمعہ‬‮   20   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی فورسز نے بانڈی پورہ میں خاتون سمیت چار بے گناہ کشمیری گرفتار کرلیے

       
مناظر: 440 | 13 Dec 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے آج ضلع بانڈی پورہ سے ایک خاتون سمیت چار بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی پولیس ، فوج اور پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے ان افراد کو ایک مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتارکیا۔گرفتارنوجوانوں کی شناخت عادل طارق واصل، شفقت نبی اور مصعب خورشید کے ناموں سے ہوئی ہے اوریہ تمام لاڈورہ بارہمولہ کے رہائشی ہیں۔ تاہم پولیس نے گرفتار خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا۔پولیس نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے انہیں مجاہد تنظیموں کے کارکن قراردیاہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0