جمعہ‬‮   20   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارت نہتے کشمیریوں کی مسلسل نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس

       
مناظر: 652 | 13 Dec 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں کے انکے بنیادی سیاسی حقوق سے مسلسل محرومی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی مسلسل نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں عالمی برادری سے حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دبانے کی غرض سے مودی حکومت کی طر ف سے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی رکوانے کیلئے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کشمیر کے آزادی اور امن پسند عوام کی بہادری اور مثالی ثابت قدمی کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 10 لاکھ سے زائد قابض افواج تعینات کر کے قبرستان جیسی خاموشی نافذ کر رکھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنی پر امن اور منصفانہ جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیںجیسا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں ان کے اس بنیادی حق کی ضمانت فراہم کی گئی ہے ۔حریت ترجمان نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور تنازعات کے حل کے متفقہ اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے اپنے مذموم عزائم سے بھارت کو روکے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کی فسطائی حکومت کی جانب سے کشمیریوںکی نسل کشی ، ماورائے عدالت قتل، جبری گرفتاریاں اور انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں روکوائیں ۔ حریت ترجمان نے مزید کہا کہ عالمی امن اور خوشحالی کیلئے مسئلہ کشمیر کاپائیدار حل ناگزیر ہے ۔
ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں محمد سلطان بٹ، جاوید احمد بٹ، شیخ یعقوب، مشتاق احمد اور منظور احمد شاہ نے اسلام آباد میں جاری اپنے الگ الگ بیانات میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہندوتوا طاقتیں مقبوضہ کشمیر میں اپنا مذموم ایجنڈا مسلط کرنے کے لیے بھارتی عدلیہ کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0