منگل‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ منسلک افراد کو سرکاری ملازمت نہیں ملے گی: امیت شاہ کی زہر فشانی

       
مناظر: 817 | 13 Dec 2023  

 

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز پر پتھرائو میں ملوث اورکسی بھی طرح سے تحریک آزادی کشمیرکے ساتھ منسلک افراد کو سرکاری ملازمت نہ دینے کا اعلان کیاہے۔
امیت شاہ نے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں جموں وکشمیر ریزرویشن ترمیمی بل اورجموں وکشمیر تشکیل نو بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ عسکریت پسندوں اور ان کے ہمدردوں کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ جو لوگ پتھربازی کی تاریخ رکھتے ہیں اور عسکریت پسندوںکے ساتھ کسی بھی طرح کے روابط رکھتے ہیں، انہیں جموں و کشمیر میں سرکاری ملازمت نہیں ملے گی۔انہوں نے کہاکہ عسکریت پسندوں کے ساتھ روابط رکھنے والے سرکاری ملازمین کی برطرفی کا عمل شروع کردیا گیاہے۔ امیت شاہ نے کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو یہ بہانہ بنا کر بے وقوف بنایا کہ دفعہ370 کی منسوخی عارضی ہے ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شرم محسوس کر رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0