جمعرات‬‮   3   اپریل‬‮   2025
 
 

پشاور: کڈنی ڈیزیز میں سرجری کے دوران مریض پر لال بیگ چلنے کی ویڈیو وائرل

       
مناظر: 515 | 14 Dec 2023  

پشاور (نیوز ڈیسک ) پشاور میں حیات آباد انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزکے آپریشن تھیٹر میں سرجری کے دوران مریض پر لال بیگ چلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مریض کی سرجری کے دوران اس پر لال بیگ چلتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں سرجری کرنے والے ڈاکٹر معاون عملے کو لال بیگ ہٹانے کا کہہ رہے ہیں۔
ڈاکٹر مزید کہتا ہے کہ یہ ہمارے آپریشن تھیٹر کی صفائی کی صورتحال ہے۔ دوسری جانب ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈائریکٹرپشاور انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے بتایاکہ لال بیگ کی موجودگی پر آپریشن تھیٹر کو 24 گھنٹے کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ آپریشن دوسرے آپریشن تھیٹر منتقل کردیے گئے ہیں اور آپریشن تھیٹر صفائی یقینی بنانے کے بعد ہی کھولا جائے گا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0