ہفتہ‬‮   2   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

یاسین ملک کی تہاڑ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیشی

       
مناظر: 605 | 15 Dec 2023  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر نظربند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک تین دہائیاں قبل درج کیے گئے جھوٹے مقدمات میں نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے جموں کی ایک ٹاڈا عدالت میں میں پیش ہوئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یاسین ملک اور سری نگر سینٹرل جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند ایک اور حریت رہنما محمد رفیق ننا جی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کی بہن روبیہ سعید کے 1989 میں اغوا اور 1990 میں بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف ) کے چار افسروں کے قتل سے متعلق جھوٹے مقدمات میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ٹاڈا عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے آئی اے ایف اہلکاروں کی ہلاکت کے معاملے کی اگلی سماعت 18 جنوری 2024 جبکہ روبیہ سعید کیس کی اگلے روز 19جنوری کو مقرر کر دی ہے۔
یاد رہے کہ محمد یاسین ملک کو بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی خصوصی عدالت نے گزشتہ برس مئی میں ایک جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0