\
اتوار‬‮   25   جنوری‬‮   2026
 
 

دہشتگردی میں ملوث افراد، تنظیموں، سہولت کاروں کو عبرت کا نشان بنائیں گے: جان اچکزئی

       
مناظر: 809 | 15 Dec 2023  

 

کوئٹہ ( نیوز ڈیسک ) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث تمام افراد، تنظیموں، سہولت کاروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔
نگران صوبائی وزیراطلاعات جان اچکزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے اسلام کے دشمن ہیں، پاکستان اپنے تمام شہید ہونے والے جوانوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لے گا۔ جان اچکزئی نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے۔