جمعرات‬‮   18   ستمبر‬‮   2025
 
 

راجوری میں بھارتی فوج کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی

       
مناظر: 519 | 15 Dec 2023  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع راجوری میں بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع میں مالتی اور اس سے ملحقہ علاقوں کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔