جمعہ‬‮   20   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر چین کا رد عمل

       
مناظر: 693 | 16 Dec 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آرٹیکل 370 پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ لداخ پر چینی موقف کو متاثر نہیں کرے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت چین سرحد کا مغربی حصہ ہمیشہ سے چین کا رہا ہے۔
گیارہ دسمبر کو سپریم کورٹ نے اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کو برقرار رکھا، جس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا تھا، جو مقبوضہ جموں کشمیر کو دو ریاستوں جموں و کشمیر اور لداخ میں دوبارہ منظم کرنے کا باعث بنا تھا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین نے کبھی بھی بھارت کی جانب سے یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر قائم کیے گئے نام نہاد مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کو تسلیم نہیں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین بھارت سرحد کا مغربی حصہ ہمیشہ سے چین کا رہا ہے۔ مذکورہ تبصرہ خطے کے بارے میں چین کے موقف کی آئینہ دار ہیں۔
اس سے قبل منگل (12 دسمبر) کو اسلامی تعاون تنظیم نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا تھا، جبکہ بھارتی وزارت خارجہ نے او آئی سی کے بیان کو مسترد کر دیا۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ وہ او آئی سی کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے اور سرحد پار دہشت گردی کی حمایت کرنے پر انہیں مزید قابل اعتراض بنا دیتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0