جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

سرینگر: قابض انتظامیہ نے مسلسل 10ویں ہفتہ جامع مسجد میں نماز جمعہ کی اجازت نہیں دی

       
مناظر: 450 | 16 Dec 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے آج مسلسل 10ویں ہفتے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کو مقفل کر کے لوگوں کو وہاں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک بیان میں کہاہے کہ قابض انتظامیہ کی جانب سے ان پابندیوں کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔انجمن کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کومسلسل گھر میں نظر بند ہیں۔میرواعظ عمر فاروق نے ایک بیان میں جامع مسجد کو نماز جمعہ کیلئے بار بار بند کرنے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہ دینے سے مودی بھارتی حکومت کے مقبوضہ علاقے میں صورتحال معمول پرآنے کے دعوئوں کو بے نقاب ہو گئے ہیں ۔انہوں نے بھارتی حکمرانوں پرزوردیا کہ وہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھیلنا بند کریں اور انہیں اپنی مساجد میںبلاوک ٹوک نماز ادا کرنے دیں۔ قابض حکام نے سرینگر کے علاقے بمنہ میں امام بارگاہ میں بھی لوگوں کو نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی اور معروف عالم دین آغا سید محمد ہادی الموسوی کو گھر میں نظر بند کر دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0