منگل‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

میسورو ایئرپورٹ کو ٹیپو سلطان سے موسوم کرنے پر بی جے پی کے تن بدن میں آگ لگ گئی

       
مناظر: 611 | 16 Dec 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے ایم ایل اے پرساد ابایا نے میسورو ہوائی اڈے کا نام ٹیپو سلطان کے نام پر رکھنے کی تجویز پیش کی ہے ، جس پر کرناٹک اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ممبران اسمبلی نے سخت تنقید کی ہے۔
کرناٹک اسمبلی میں کانگریس کے ایم ایل اے پرساد ابایا کی جانب سے میسورو ہوائی اڈے کا نام ٹیپو سلطان کے نام پر رکھنے کی تجویز پیش کی تو بی جے پی کے ارکان اسمبلی آگ بگولہ ہوگئے اور حریف سیاسی رہنما کو آڑہے ہاتھوں لیا۔
ہبلی دھارواڑ (ایسٹ) کے ایم ایل اے کی جانب سے یہ تجویز جمعرات کو اس وقت سامنے آئی جب ریاستی حکومت کی جانب سے ہوائی اڈوں کے نام تبدیل کرنے کے لئے مرکز کو خط لکھنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سیشن کے دوران ابایا نے کہا، ’میں میسورو ہوائی اڈے کا نام بدل کر ٹیپو سلطان ہوائی اڈے کرنے کی تجویز پیش کرتا ہوں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ’ہمارے ہبلی ہوائی اڈے کے لیے، ہم اس کا نام سنگولی ریانا رکھنا چاہتے ہیں۔ ہم بیلگاوی ہوائی اڈے کا نام کٹور رانی چنما کے نام پر، شیموگا ہوائی اڈے کا نام راشٹرکاوی کوویمپو کے نام پر اور وجے پور ہوائی اڈے کا نام جگجیوتی بسونا کے نام پر رکھنا چاہتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0