اتوار‬‮   3   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مودی حکومت ہندوتوا سے متاثرہ خواتین کو دہشت گرد گروہ وی ڈی جی میں شامل کرنے لگی

       
مناظر: 249 | 18 Dec 2023  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے جموں خطے کے ہندو اکثریتی علاقوں میں مسلمانوں کو خوفزدہ کرنے کے لئے ہندوتوا سے متاثر خواتین کو دہشت گرد گروہ ویلج ڈیفنس گارڈز (VDGs) میں شامل کرنا شروع کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ابتدائی طور پر 250کے ایک گروپ کو وی ڈی جی ممبر بننے کے لیے تربیت دی جا رہی ہے۔ پہاڑی ضلع ڈوڈہ کی یہ خواتین مقامی آبادی میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنے کے لیے فائرنگ اور دیگر حربوں کی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔اس وقت 6000سے زائدوی ڈی جی ممبران فعال ہیں جنہیں مودی حکومت باقاعدگی سے ادائیگی کرتی ہے۔ڈوڈہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے کہا کہ یہ وی ڈی جی ممبران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ملک دشمن عناصر(آزادی پسند لوگوں)پر نظر رکھنے میں پولیس اور دیگر بھارتی فورسز کی مدد کر رہے ہیں۔ایس ایس پی نے کہا کہ پولیس نے ڈوڈہ، بھدرواہ اور گندوہ میں فائرنگ رینج قائم کیے ہیں جہاں ان وی ڈی جی ارکان کو تربیت دی جارہی ہے اور جہاں وہ فائرنگ کی مشق کرتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0