جمعہ‬‮   20   ستمبر‬‮   2024
 
 

پاکستان کو تنویر احمد جیسے ہیروز پر فخر ہے: آرمی چیف

       
مناظر: 294 | 18 Dec 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےکہا ہےکہ پاکستان کو تنویر احمد جیسے ہیروز پر فخر ہے۔ آرمی چیف نے دورہ امریکا میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی اسلام آباد (نسٹ) کے لیے 9 ملین ڈالر عطیہ کرنے والے پاکستانی نژاد تاجر تنویر احمد سے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو منیر احمد جیسے لوگوں پر فخر ہے، منیر احمد کے عطیے سے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک بنےگا،کیمپس کی توسیع ہوگی اور مستحق طلبا کو آگے آنےکا موقع ملےگا۔
اس موقع پر تنویر احمد کا کہنا تھا وہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے جنرل عاصم منیر کی کاوشوں سے متاثر ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے جنرل عاصم منیر کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ خیال رہےکہ تنویر احمد نے نیشنل یونیورسٹی سائنس و ٹیکنالوجی اسلام آباد میں آئی ٹی ٹاوربنانے کے لیے 9 ملین ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔ تنویر احمد نے 2022 میں سیلاب زدگان کے لیے 50 ملین ڈالر سے زائد کی امداد بھی دی تھی، سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے تنویر احمد بطور طالب علم امریکا گئے تھے اور ریسٹورنٹ میں ملازمت سے کام شروع کیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0