جمعہ‬‮   20   ستمبر‬‮   2024
 
 

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملہ ناکام بنادیا

       
مناظر: 946 | 18 Dec 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا، اہلکاروں کی بروقت جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے رات 9 بجے کے قریب چونڈا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس پر فوری ردعمل دیتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ شروع کردی جس کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ڈی آئی خان چونڈا چیک پوسٹ پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے 10 دہشتگردوں کو فرارہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0