جمعہ‬‮   20   ستمبر‬‮   2024
 
 

شمالی کوریا سے جنگ کا خطرہ، امریکی جوہری آبدوز جنوبی کوریا پہنچ گئی

       
مناظر: 691 | 18 Dec 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) واشنگٹن میں امریکا اور جنوبی کوریا کے جوہری مشاورتی گروپ کے اجلاس کے بعد امریکا کی ایٹمی آبدوز جنوبی کوریا پہنچ گئی۔
امریکا اور جنوبی کوریا نے مشترکہ بیان میں کہا کہ امریکا اور اتحادیوں کے خلاف شمالی کوریا کا جوہری حملہ ناقابل قبول اور شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان کی حکومت کا خاتمہ ہو گا۔
شمالی کوریا نے امریکا اور جنوبی کوریا پر کشیدگی بڑھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی غیر ذمہ دارانہ نقل و حرکت کی مذمت کرتے ہیں۔
شمالی کوریا نے کہا کہ امریکی جوہری آبدوز سے ظاہر ہےکہ امریکا ایٹمی جنگ کا سوچ رہا ہے، امریکا سال کا اختتام جوہری جنگ کے مظاہرے کے ساتھ کرنا چاہتا ہے لیکن ہمارےخلاف جوہری ہتھیاروں کا استعمال تباہ کُن ردعمل کا سامنا کرےگا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0