جمعرات‬‮   19   ستمبر‬‮   2024
 
 

چوہدری غلام عباس کو ان کی برسی پر زبردست خراج عقیدت

       
مناظر: 389 | 18 Dec 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس نے تحریک آزادی کشمیر کے ممتاز رہنما رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کو ان کی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے سرینگر میں اپنے الگ الگ بیانات میں چوہدری غلام عباس کو تحریک آزادی کشمیر کا ایک چمکتا ہوا ستارہ قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ جموں و کشمیر کا الحاق چوہدری غلام عباس کا مشن تھا جس کے لیے انہوں نے آخری سانس تک جدوجہد کی۔انہوں نے کہاکہ چوہدری غلام عباس نے اپنی جوانی کے ابتدائی ایام سے ہی برصغیر کے مسلمانوں باالخصوص کشمیریوں کی انگریزوں اور ڈوگروں کے جبر سے آزادی کے لیے انتھک محنت کی اور تحریک آزادی کشمیر میں اہم کردار ادا کیااور اس مشن پر ثابت قدم رہے۔ حریت رہنمائوں نے حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے بھی تحریک آزادی کشمیر کے ممتاز رہنما چوہدری غلام عباس کو ان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیاہے۔ حریت رہنمائوںغلام محمد صفی، محمد فاروق رحمانی ،سید یوسف نسیم، سید فیض نقشبندی، شیخ عبدالمتین، امتیاز وانی، محمد رفیق ڈار، ، شیخ محمد یعقوب، حسن البناء ، حاجی سلطان بٹ، سید مشتاق، مشتاق احمد بٹ، زاہد اشرف،منظور احمد ڈار، الطاف حسین وانی، میر طاہر مسعود ، محمد حسین خطیب ، عبدالمجید ملک، شمیم شال، ایڈووکیٹ پرویز احمد،انجینئر مشتاق محمود ، مشتاق حسین گیلانی ، سید کفایت رضوی، عدیل مشتاق وانی، جاوید اقبال بٹ ، خادم حسین ، سید اعجاز رحمانی ، زاہد صفی ، میاں مظفر ، دا ئوداحمد یوسف زئی ، محمد شفیع ڈار، عبدالمجید لون ، الطاف احمد بٹ ،ثناء اللہ ڈار، محمد اشرف ڈار،اشفاق بروال,قاضی عمران اور شیخ عبدالماجد نے بھی چوہدری غلام عباس کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0