جمعرات‬‮   19   ستمبر‬‮   2024
 
 

دفعہ 370کے بارے میں بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ”خدا کا فیصلہ “ نہیں ہے، محبوبہ مفتی

       
مناظر: 396 | 18 Dec 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ دفعہ370کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ ”خدا کافیصلہ“ نہیں ہے اور ان کی پارٹی جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
محبوبہ مفتی نے مقبوضہ وادی کشمیر کے شمالی ضلع کپواڑہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہمت ہارنے کی ضرورت نہیں ہے ،ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ سپریم کورٹ خدا نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے ہی پہلے کہا تھا کہ آئین ساز اسمبلی کی سفارش کے بغیر دفعہ 370 میں ترمیم نہیں کی جا سکتی اور اب دوسرے ججوں نے جو فیصلہ سنایا ہے ہم اسے خدا کا فیصلہ نہیں مان سکتے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0