جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

راجوری :بجلی کے شدید بحران کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

       
مناظر: 829 | 20 Dec 2023  

 

جموں(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں بھاری بلوں کی وصولی کے باوجود بجلی کی مسلسل غیر اعلامیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سماجی و سیاسی کارکنوں سمیت مقامی لوگوں نے قصبے کے اولڈ بس سٹینڈ پر جمع ہوکر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلع راجوری کے لوگوں کو بجلی کے شدید بحران کاسامنا ہے ۔انہوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو ایک سنگین مسئلہ قراردیا۔انہوں نے بجلی کی فورا مسلسل فراہمی اور غیر اعلامیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0