راولپنڈی(نیوز ڈیسک )پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے اپنے دورہ امریکا کے دوران ہیڈکوارٹرزسنٹرل کمانڈتامپابے فلوریڈا کے دورہ پر کمانڈر یو ایس سنٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سکیورٹی کی صورتحال سے متعلق باہمی تعاون پربھی گفتگو کی گئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سینٹ کام جوائنٹ آپریشن سنٹر کا بھی دورہ کیا جہاں سینٹ کام اورپاک فوج کے درمیان دفاعی تربیت اور رابطے بڑھانے کا جائزہ لیا گیا۔