جمعرات‬‮   19   ستمبر‬‮   2024
 
 

کالعدم بی این اے کمانڈر 70 ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل

       
مناظر: 230 | 20 Dec 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )  کالعدم بی این اے کمانڈر 70 ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل
کوئٹہ: کالعدم بلوچ نیشنلسٹ آرمی (بی این اے) کمانڈر نے 70 ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچ نیشنلسٹ آرمی (بی این اے) کے سابق کمانڈر سرفراز احمد بنگلزئی کا کہنا تھا کہ کالعدم بی این اے سے علیحدگی کا اعلان کررہا ہوں، 2014 میں 155 معصوم شہریوں کو قتل کیا گیا، بھارت سے پیسے لیکر اپنے ہی لوگوں کا خون بہایا جارہا ہے، کالعدم تنظیم اپنے مقاصد کیلئے خواتین کا استعمال کررہی ہے۔
سرفراز بنگلزئی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ مذموم مقاصد کیلئے اپنے لوگوں کا استعمال کررہے ہیں، مجھے علم ہے لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر کو حادثہ تکنیکی بنیاد پر پیش آیا تھا، لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کو بھی الگ رنگ دینے کی کوشش کی گئی، کالعدم بی این اے کے دیگر لوگ بھی قومی دھارے میں شامل ہوں، بلوچوں سے اپیل کروں گا خود کو اس تحریک سے الگ کریں۔
کالعدم بی این اے کے سابق کمانڈر نے قوم سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ کافی لوگ قوم دھارے میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں، والدین کو بھی پیغام ہے بچوں کو ایسے ماحول سے دور رکھیں، بندوق مسئلے کا حل نہیں، والدین بچوں کو تعلیم دیں۔
اسی حوالے سے نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے قوم پرست قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں، بلوچ قوم پرستوں کا ریاست پر اعتماد بڑھ رہا ہے، دشمن جانتے ہیں پاکستان کی ترقی کا راستہ بلوچستان سے جاتا ہے، آرمی چیف نے بلوچستان کی ترقی کیلئے دن رات کوششیں کیں۔
جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کو فوقیت دی، بھارت بلوچستان کے حالات خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے، مکار دشمن دھرتی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، گلزار امام شنبے نے مذاکراتی راستہ اختیار کیا تھا، ہم چاہتے ہیں ناراض بلوچوں کی غلط فہمیاں دور ہونی چاہئیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0