پیر‬‮   16   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں طوفانی بارشوں سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں 

       
مناظر: 607 | 21 Dec 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں طوفانی بارشیں جاری ہیں جس دوران پیش آنے والے حادثات میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 2 دنوں سے ریاست کے جنوبی اضلاع میں شدید بارشیں ریکارڈ کی جارہی ہیں جس کے سبب نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔
تامل ناڈو حکام کا کہنا ہےکہ ضلع ترونل ویلی اور دیگر اضلاع میں بارش کے دوران دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات بھی پیش آئے۔
حکام کے مطابق ضلع توتیکورن کے علاقے کیالپٹنم میں گزشتہ 2 دنوں میں 1186 ملی میٹر بارش ہوئی اور تروچندر میں 921 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ ضلع توتیکورن میں بہت سے مقامات اور گاؤں ندی کے کنارے واقع ہیں جو سیلاب کی وجہ سے متاثر ہوئے۔
حکام نے بتایا کہ سیلاب اور ہنگامی صورتحال سے عوام کو ریسکیو کرنے میں بحریہ، فضائیہ، نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس سمیت دیگر ریاستی اداروں کے تقریباً ایک ہزار 343 اہلکاروں نے حصہ لیا، اہلکاروں نے 160 ریلیف کیمپوں میں 17 ہزار کے قریب لوگوں کو پناہ فراہم کی۔
بھارتی میڈیا کےمطابق بارش کے سبب موبائل نیٹ ورک سروس معطل ہونے کی وجہ سے ریسکیو کے کاموں میں دشواریاں پیش آئیں جس کیلئے انتظامیہ کی جانب سے 200 کے قریب وائر لیس ٹیلی فون استعمال کیے گئے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0