نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کے دفعہ 370 سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے جانبدارانہ فیصلے پر تبصروں اور بیانات سے سیخ پا ہوگئی ہے او ر اس حوالے سے انہیں انتباہ جاری کیا ہے۔
بی جے پی کے جنرل سیکرٹری Tarun Chugh نے ایک بیان میں محبوبہ مفتی پر عوامی جذبات بھڑکانے کا الزام لگایا۔Tarun Chugh نے یہ بھی ہرزہ سرائی کی کہ محبوبہ مفتی پاکستان کے اشاروںپر کام کر رہی ہیں۔
یا د رہے کہ محبوبہ مفتی نے چند روز قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ دفعہ370کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ ”خدا کافیصلہ“ نہیں ہے اور ان کی پارٹی جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔