پیر‬‮   16   ستمبر‬‮   2024
 
 

وادی کشمیرمیں موسم سرما کا سرد ترین دورانیہ”چلہ کلاں” شروع ہونے والا ہے

       
مناظر: 524 | 21 Dec 2023  

 

سرینگر(نیوزڈیسک)  وادی کشمیرمیں موسم سرما کا سرد ترین دورانیہ 40روزہ”چلہ کلاں” شروع ہونے والا ہے اوراس کے آغاز پرہی خطے میں کم از کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی ڈگری نیچے گرگیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایاکہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگرمیں منگل کی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات کے منفی 3.7ڈگری سے کم ہے۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے علاقے پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔21chillai-kalan4حکام نے بتایا کہ شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے گلمرگ میں جوایک مشہور سکی ریزورٹہ ہے، کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری، کوکرناگ شہر میں منفی 3.3ڈگری اور کپواڑہ میں منفی 3.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔درجہ حرارت میں کمی کے نتیجے میں کئی علاقوں میں آبی ذخائر اور پانی فراہم کرنے والے پائپ منجمد ہو گئے ہیں۔ شدید سردی سے بچوں اور بزرگوں میں سانس کے مسائل میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ بجلی کی سپلائی میں کٹوتی کی وجہ سے لوگ سردی سے بچنے کے لیے روایتی ”کانگڑی” کااستعمال کررہے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ”چلہ کلاں”موسم سرما کا40روزہ سرد ترین موسم ہوتاہے جس میںدرجہ حرارت میں کافی کمی واقع ہوتی ہے اورزیادہ تر آبی ذخائر اورپانی فراہم کرنے والے پائپ منجمد ہو جاتے ہیں جن میں سرینگر کا مشہور ڈل جھیل بھی شامل ہے۔اس عرصے کے دوران برف باری کے امکانات سب سے زیادہ ہوتے ہیں۔ چلہ کلا ں21دسمبر سے شروع ہو کر 31جنوری کو ختم ہوتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0