پیر‬‮   16   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارت میں مسلمانوں، دلتوں کیلئے زندگی ایک آزمائش ہے، اویسی

       
مناظر: 217 | 21 Dec 2023  

 

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلم، دلت اور دیگر پسماندہ طبقوں کے لیے زندگی ایک آزمائش ہے۔
اسد الدین اویسی نے یہ بات آج بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں پیش کیے گئے تین نئے فوجداری ترمیمی بلوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ یہ قوانین جمہوریت کی روح کے خلاف ہیں اور ان سے لوگوں کی شہری آزادیاں اور انسانی حقوق سلب ہوں گے۔ انہوں نے فوجداری قوانین کے نفاذ میں مذہبی اقلیتوں اور دیگر پسماندہ گروہوں کے خلاف تعصب پر روشنی ڈالی اور اس سلسلے میں نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو اور سینٹر فار اسٹڈی آف ڈیولپنگ سوسائٹیز کے جاری کردہ اعداد و شمار کا بھی حوالہ دیا۔
انہوںنے کہا کہ مسلمان، دلت اور آدیواسی جیلوں میں بند ہیں، بی جے پی ان لوگوں کیلئے قوانین میں اصلاحات کررہی ہے جو اقتدار میں ہیں غریبوں کے لیے نہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0